پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

ریلوے نے کرایوں میں 2 سے 8.5 فیصد تک اضافہ کیا ہے


ویب ڈیسک July 01, 2019
ریلوے نے کرایوں میں 2 سے 8.5 فیصد تک اضافہ کیا ہے فوٹو:فائل

پاکستان ریلوے نے آج سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور آئندہ مالی سال میں ریلوے کو تین سے چار ارب روپے کے خسارے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

ریلوے نے کرایوں میں 2 سے 8.5 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔ 50 کلومیٹر تک کے سفر پر کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اکانومی کلاس کے کرایوں میں 100 روپے سے کم اضافہ کیا ہے اور سیلون کے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ تمام اسپیشل ٹرینوں کے کرایے قراقرام ایکسپریس کے کرایے کے برابر رکھے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |