ممنون حسین کی حلف برداری چیف جسٹس آج پہلی بار ایوان صدر جائیں گے

چیف جسٹس افتخار چوہدری دوبارہ بحال ہونے کے بعد کسی بھی موقع پر بھی ایوان صدر نہیں گئے۔


INP September 09, 2013
چیف جسٹس افتخار چوہدری دوبارہ بحال ہونے کے بعد کسی بھی موقع پر بھی ایوان صدر نہیں گئے۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نو منتخب صدر ممنون حسین سے صدارت کا حلف لینے کیلیے (آج) پیر کو بطور چیف جسٹس پہلی بار ایوان صدر جائیں گے۔

چیف جسٹس افتخار چوہدری کو سابق صدر پرویز مشرف نے راولپنڈی میں اپنے کیمپ آفس میں طلب کرکے انھیں غیر فعال بنا کر گھر میں نظر بند کر دیا تھا، اس دوران عبدالحمید ڈوگر چیف جسٹس بن گئے تھے۔ آصف زرداری سے بطور صدر حلف عبدالحمید ڈوگر نے لیا تھا ۔ چیف جسٹس افتخار چوہدری دوبارہ بحال ہونے کے بعد کسی بھی موقع پر بھی ایوان صدر نہیں گئے۔ تقریب حلف برداری میں سابق صدور آصف زرداری، رفیق تارڑ، وزیر اعظم نواز شریف سمیت سابق وزرائے اعظم، سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور سیکڑوں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں