صدر مملکت نے مالیاتی بل 2019 پر دستخط کر دیے

صدر مملکت کے دستخط کے بعد فنانس بل 2019 ملک بھر میں نافذ العمل ہوگیا


ویب ڈیسک July 01, 2019
صدر عارف علوی نے مالیاتی بل 2019 پر گزشتہ روز دستخط کیے تھے۔ فوٹو:فائل

صدر مملکت عارف علوی نے مالیاتی بل 2019 پر دستخط کر دیے۔

قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے مالیاتی بل 2019 پر دستخط کر دیے ہیں، ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر عارف علوی نے مالیاتی بل 2019 پر گزشتہ روز دستخط کیے تھے۔ صدر مملکت کے دستخط کے بعد فنانس بل 2019 ملک بھر میں نافذ العمل ہوگیا ہے۔

مالیاتی بل 2019 کو 28 جون کو قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا تھا تاہم بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک کو مسترد کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔