سلمان خان کوبندرنے پانی پینا سکھادیا

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان مختلف قسم کی وڈیوزسوشل میڈیا پرشیئرکرتے رہتے ہیں


ویب ڈیسک July 01, 2019
اداکار نے جب بندر کوپانی گلاس میں دیا تواس نے فوری طورپر پی لیا۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان مختلف قسم کی وڈیوزشیئر کرتے رہتے ہیں تاہم اب ایک ویڈیومیں انہیں بندرنے پانی پینا سکھادیا۔

بالی ووڈ کے دبنگ ادکارسلمان خان نے اپنے انسٹاگرام پرایک وڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک بندر کو پانی پلا رہے ہیں، لیکن اداکار کی جانب سے بندر کو پانی ایک پلاسٹک کی بوتل میں دیا گیا جواس نے صاف پینے سے انکارکردیا۔

اداکار نے جب بندر کوپانی گلاس میں دیا تواس نے فوری طورپر پی لیا۔ وڈیوسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BzTh8WyB1rK/"]

سلمان خان نے بھی سوشل میڈیا پروڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارا بجرنگی بھائی جان پلاسٹک کی بوتل میں پانی نہیں پیتا۔

واضح رہے کہ سلمان خان اب 'دبنگ 3' اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'انشا اللہ' میں جلوے بکھریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔