
ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے پیغام میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ یہ آپ نہیں ہیں ، جو آپ زندگی میں کرتے ہیں، وہ آپ کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کیا ہیں ، پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہتا ہے یا نہیں میں اس سے پریشان نہیں بلکہ اس سے ہوں کہ کچھ چیمپئنز کی سپورٹس مین شپ کا امتحان ہوا اور وہ اس میں بری طرح ناکام رہے۔
It's not who you are.. What you do in life defines who you are.. Me not bothered if Pakistan gets to the semis or not but one thing is for sure.. Sportsmanship of few Champions got tested and they failed badly #INDvsEND #CWC2019
— Waqar Younis (@waqyounis99) June 30, 2019
اس سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی انگلینڈ کے ہاتھوں بلیو شرٹس کی ہار پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا تھا، پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے 14 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا تو پہلے ہی کوالیفائی کر چکا ہے، بھارت اور نیوزی لینڈ 11، 11، پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جب کہ انگلینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 9 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں نمبر پر ہے۔