پی پی اے این پی ایکشن عمران پہلے مفاہمت پر زور دینگے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانفرنس کے شرکاء کے سامنے اپنے چار نکات پیش کریں گے


Numainda Express September 09, 2013
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانفرنس کے شرکاء کے سامنے اپنے چار نکات پیش کریں گے. فوٹو: فائل

دہشتگردی کے خاتمے کیلیے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سوائے عمران خان کے تمام سیاسی پارلیمانی جماعتوں نے حکومتی رابطہ کار وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلیے فری ہینڈ دینے کا عندیہ دیا ہے۔

جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کانفرنس کے شرکاء کے سامنے اپنے چار نکات پیش کریں گے جن کے مطابق 1:امریکہ کی جنگ سے اپنے آپ کو نکالنا۔ 2 :طالبان سے مذاکرات کرنا۔ 3:مفاہمتی پالیسی اپنانا۔ 4 مذاکرات پر آمادہ نہ ہونیوالوں کیخلاف سخت ترین فوجی آپریشن کرنا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور اے این پی دہشتگردوں کیخلاف سخت ترین اقدامات کی حامی جماعتی ہیں جبکہ قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی پہلے مذاکرات اور ناکامی کی صورت میں آپریشن کی حامی نظر آتی ہیں ۔ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین مذاکرات اور مفاہمتی پالیسی کی کامیابی کیلیے آخری حد تک جانے مگر ناکامی کی صورت میں سخت ترین اقدامات کی تجویز دیں گے۔ ایم کیو ایم، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جمعیت اہلحدیث، بلوچستان نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (فنکشنل) حکومتی اتحادی ہونے کے باعث اپنا موقف تو کھل کر ظاہر کریں گی مگر حتمی فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی صوابدید پرچھوڑیںگے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے حوالے سے یقین کی حد تک امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ تمام حقائق قومی قیادت کے سامنے رکھنے کے بعد واشگاف الفاظ میں اعلان کریں گے کہ ہماری تیاری بھر پور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |