خطے میں امن پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے سرتاج عزیز

پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانے کے لیے منصورداداللہ سمیت 7طالبان کورہا کرنے کافیصلہ کیا, سرتاج عزیز

پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانے کے لیے منصورداداللہ سمیت 7طالبان کورہا کرنے کافیصلہ کیا, سرتاج عزیز. فوٹو: فائل

NEW DELHI:
وزیراعظم کے مشیربرائے قومی سلامتی سرتاج عزیزنے کہاہے کہ آل پارٹیزکانفرنس میں مذاکرات حکومت کی اولین ترجیح ہوگی۔


مسلم لیگ(ن) اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوںکی حمایت حاصل کر رہی ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ خطے میںامن پاکستان کے بہترین مفادمیں ہے۔ پاکستان نے افغان مفاہمتی عمل کوآگے بڑھانے کے لیے منصورداداللہ سمیت 7طالبان کورہا کرنے کافیصلہ کیا۔ انھوںنے کہاکہ پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کی پالیسی پرعمل پیراہے۔ پڑوسی ملک کے ساتھ معاشی اورتجارتی پالیسی پرعمل پیراہیں۔ پاکستان ایک ذمے دارایٹمی ملک ہے اوراس کاکمانڈ اینڈکنٹرول کانظام محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
Load Next Story