آصف زرداری کو قسمت کا دھنی کہہ سکتے ہیں بی بی سی

آج تک جتنے بھی سویلین سربراہانِ مملکت آئے ان میں فضل الہی چوہدری کے بعد آصف زرداری دوسرے منتخب صدر ہیں، بی بی سی

آج تک جتنے بھی سویلین سربراہانِ مملکت آئے ان میں فضل الہی چوہدری کے بعد آصف زرداری دوسرے منتخب صدر ہیں، بی بی سی۔ فوٹو: فائل

LONDON:
آصف علی زرداری کے بارے میں جو تصویر بنتی ہے وہ بلیک اینڈ وائٹ نہیں بلکہ گرے ہے۔ گرے تو سیاہ اور سفید کو گھول کے بنتا ہے۔


چونکہ ہم سب ہی گرے ہیں لہذا آصف زرداری بھی ہم جیسے ہی ہیں۔ اور اگر ان کو بے نظیر بھٹو، پیپلز پارٹی اور عہدہِ صدارت سے الگ کر کے دیکھا جائے تو نرے عام سے آدمی نکلیں گے۔ بی بی سی کے تبصرہ نگار کے مطابق وہ کوئی کرشمہ ساز مقرر یا لسانی کرتب باز بھی نہیں۔ ان کا عالمی و آفاقی ویژن بھی سطحی سا ہے۔ البتہ سیاست کی اتفاقی و حادثاتی تعلیم ضرور ہے، جاری نظام کی کمزوری و طاقت سیاست کاروں کی موجودہ نسل میں شاید ہی کوئی ان سے بہتر سمجھتا ہو۔کچھ لوگ چاہیں تو آصف زرداری کو قسمت کا دھنی بھی کہہ سکتے ہیں۔ آج تک جتنے بھی سویلین سربراہانِ مملکت آئے ان میں فضل الہی چوہدری کے بعد آصف زرداری دوسرے منتخب صدر ہیں جنہوں نے طے شدہ آئینی مدت پوری کی۔ البتہ اس اعتبار سے آصف زرداری پہلے صدر ہیں جنہوں نے اپنا اختیار کسی جرنیل یا پچھلے دروازے سے در آنے والے سویلین کے حوالے نہیں کیا بلکہ ایک اور منتخب سویلین صدر کو سونپ کے دن کی روشنی میں رخصت ہوئے۔
Load Next Story