رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھےعمران خان ہے مریم نواز

جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے، نائب صدر مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک July 01, 2019
جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے، نائب صدر مسلم لیگ (ن)

وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزداری مریم نواز کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہے، جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ذیادہ مضحکہ خیز بات کیا ہو سکتی ہے کہ اے این ایف رانا ثنااللہ کو گرفتار کرے، اے این ایف کا رانا ثنااللہ سے کیا لینا دینا ہے، انہیں دلیرانہ موقف کی وجہ سے گرفتارکیا گیا جب کہ رانا ثنااللہ کی گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہے، جعلی اعظم چھوٹے ذہن کا مالک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔