نیب نے شہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کرلیا
شہباز شریف کو ٹیلی گرافک ٹرانسفر کیس میں طلب کیا گیا ہے، ذرائع
نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کو طلب کر لیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں شہباز شریف کو ٹیلی گرافک ٹرانسفر کیس میں 5 جولائی کو طلب کیا گیا ہے اور اصل قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلے میں شہباز شریف سے بیرون ممالک سے منتقل ہونے والی رقوم پر بھی جواب طلب کیا گیا ہے۔