گرفتاریاں حکومت کی مایوسی اور کمزوریاں ظاہر کرتی ہیں بلاول بھٹو زرداری

رہنما (ن) لیگ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک July 01, 2019
رہنما (ن) لیگ رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے، بلاول بھٹو زرداری (فوٹو: فائل)

PESHAWAR: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اے این ایف کا مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اے این ایف نے رانا ثنااللہ کو گرفتار کرلیا

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ ماضی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سخت ترین ناقد رہے ہیں اور موجودہ حکومت کے بھی سخت ترین ناقدین میں مؤثر ترین آواز ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔