دبئی کے حکمراں کی اہلیہ نے جرمنی پہنچ کر سیاسی پناہ کی درخواست دیدی

حیا بنت الحسین اردن کے موجودہ بادشاہ کی سوتیلی بہن اور محمد بن راشد کی چھٹی اہلیہ ہیں


ویب ڈیسک July 01, 2019
شہزادی حیا اردن کے بادشاہ کی سوتیلی بہن اور محمد بن راشد کی چھٹی اہلیہ ہیں۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین ناراض ہو کر جرمنی پہنچ گئیں اور سیاسی پناہ کی درخواست دے دی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ شہزادی حیا بنت الحسین گھر سے ناراض ہو کر اپنی 11 سالہ بیٹی اور 7 سالہ بیٹے کے ہمراہ جرمنی پہنچیں جہاں انہوں نے دبئی میں اپنی جان کو درپیش خطرے کے باعث سیاسی پناہ کی درخواست بھی دے دی۔

45 سالہ شہزادی حیا بنت الحسین کی دبئی سے جرمنی آمد اور سیاسی پناہ کی درخواست دینے کی تاحال جرمن حکومت یا متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق نہیں کی ہے تاہم شہزادی حیا اور ان کے بچوں کو رواں برس جنوری کے بعد سے کسی بھی عوامی مقام پر نہیں دیکھا گیا، شہزادی حیا شیخ محمد کی چھٹی بیوی ہیں اور وہ اردن کے موجودہ بادشاہ عبداللہ کی سوتیلی بہن بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ایک بیٹی بھی گھر سے ناراض ہو کر دبئی سے برطانیہ پہنچی تھیں تاہم برطانیہ نے انہیں واپس بھیج دیا تھا، اسی طرح ایک اور بیٹی شیخ لطیفہ نے بھی بغاوت کی کوشش کی تھی تاہم انہیں بھی بھارتی بحریہ نے گرفتار کرکے واپس دبئی بھیج دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں