انتہا پسند رہنما کا ہندو اداکاراؤں کو زائرہ وسیم سے سبق سیکھنے کا مشورہ

زائرہ وسیم نے گزشتہ روز ہی اچانک بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک July 01, 2019
زائرہ وسیم نے گزشتہ روز ہی اچانک بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ہندو انتہا پسند جماعت کے رہنما نے بالی ووڈ کی ہندو اداکاراؤں کو مسلم اداکارہ زائرہ وسیم سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

اکھیل بھارتیا ہندو مہا سبھا کے صدر سوامی چکرا پانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں مسلم اداکارہ زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے پر خیر مقدم کرتے ہوئے بالی ووڈ میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کو مشورہ بھی دے ڈالا۔



سوامی چکرا پانی نے ہندی زبان میں ٹوئٹ میں یہ کہا کہ زائرہ وسیم کا بالی ووڈ سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے جب کہ دیگر ہندو اداکاراؤں کو زائرہ وسیم سے سبق سیکھنا چاہئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دنگل گرل زائرہ وسیم کا بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان

واضح رہے کہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ زائرہ وسیم نے گزشتہ روز اچانک بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کی وجہ سے ان کا ایمان خطرے میں پڑرہا ہے اور اللہ ہمیں ہمارے ایمان کو مضبوطی سے قائم رکھنے والا بنائےاور ہمیں ان لوگوں جیسا بنائے جو اس کی یاد میں مصروف رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔