بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری متعدد پکڑے گئے

پشاور میں بجلی چوری پر پرائیویٹ اسکول کا کنکشن منقطع، مالک زرعلی کیخلاف مقدمہ درج


Numainda Express September 09, 2013
پشاور میں بجلی چوری پر پرائیویٹ اسکول کا کنکشن منقطع، مالک زرعلی کیخلاف مقدمہ درج. فوٹو: فائل

ٹاسک فورسز اور واپڈا وسوئی گیس ٹیموں نے بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈائون گزشتہ روز بھی جاری رکھا اور اس دوران متعدد افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ادھر پشاور میں پرائیویٹ اسکول میں بجلی چوری پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ متعدد نادہندہ صارفین کے کنکشن کاٹ دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں میپکو ٹیموں نے مزید 13بجلی چوروں کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر انکی برقی تنصیبات کاٹ دیں، پولیس نے ظفراقبال اور صدام کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔خان پور میں صدر بازار کے جیولر فیصل اقبال کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔



ادھر ساہیوال' پھلروان' نور پور تھل اور میانوالی کے نواحی دیہاتوں میں پانی اور بجلی چوری کرنیوالے 94افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ دریں اثناء پیسکو ٹیم نے یونیورسٹی روڈ پشاور میں پرائیویٹ اسکول پر چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑ لی، ٹیم نے اسکول کے 17 کمروں کو ڈائریکٹ سپلائی فوری طور پر منقطع کر کے مالک زرعلی کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ دیہہ بہادر سب ڈویژن کی ٹیموں نے ڈائریکٹ کنڈوں اوربقایاجات کی عدم ادائیگی پر 2 ٹرانسفارمروں سے بجلی کی سپلائی منقطع کر دی، ٹیم نے 12نادہندہ صارفین کے بجلی کنکشن 240320 روپوں کی عدم ادائیگی پرکاٹے جبکہ 15کنڈے بھی ہٹائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں