پی آئی اے کی فوری نجکاری کرنی چاہیے شاہد خاقان
گیس معاہدے پر عمل نہ کیا تو 2015 سے 30 لاکھ ڈالر یومیہ جرمانہ ہوگا، انٹرویو
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر عمل نہ کیا تو جنوری 2015 سے 30 لاکھ ڈالر یومیہ جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
حکومتیں فضائی کمپنیاں نہیں چلاتیں، پی آئی اے کی فوری طور پر نجکاری کرنی چاہیے، ایل این جی منصوبہ سپریم کورٹ میں مقدمے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، سی این جی سیکٹر کو ختم نہیں کرنا چاہتے ،گیس کی فراہمی کیلیے سی این جی اسٹیشنز آخری ترجیح ہیں۔
اتوار کو ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئر لائن چلانا حکومت کا کام نہیں، امارات سمیت دنیا کی کامیاب ایئر لائن نجی شعبے میں چل رہی ہیں، ہنگامی نوعیت کے فیصلے کرنے پڑتے ہیں مگر بعد میں پیپرا رولز و دیگر قانونی رکاوٹوں کو جواز بناکر نوٹس جاری کردیے جاتے ہیں اور لوگ مقدمات لے کر عدالتوں میں پہنچ جاتے ہیں جبکہ اس کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی منیجمنٹ کی قوت فیصلہ متاثر ہوتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ پی آئی اے کو فوری طور پر پرائیویٹائز کردیا جائے۔