سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 19 روپے کلو اضافہ

سندھ میں سی این جی کی قیمت 104 روپے سے بڑھ کر 123 روپے کلو ہوگئی


July 01, 2019
سندھ میں سی این جی کی قیمت 104 روپے سے بڑھ کر 123 روپے کلو ہوگئی (فوٹو: فائل)

گیس کے نرخ میں اضافے کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 19 روپے کلو اضافہ کردیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق حکومت کی جانب سے گیس کے نرخ میں اضافے کے بعد سی این جی سیکٹر کے لیے بھی گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں جس کے بعد گیس اسٹیشنز مالکان نے سندھ میں سی این جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے اور قیمت 104 روپے سے بڑھ کر 123 روپے کلو ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں: سی این جی 22 روپے فی کلو مہنگی، نوٹی فکیشن جاری

پیر کے روز سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار بند ش کے باعث نئے نرخ کا اطلاق منگل کے روز سے ہوگا۔ قیمت میں اضافے کے بعد سی این جی اور پٹرول کے درمیان قیمتوں کا فرق 20 سے 25 فیصد تک رہ گیا ہے، سی این جی کی قیمت میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں