آن لائن ٹیکسی سروس سے ٹیکس وصولی شروع

نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد اب عوام ایک رائیڈ پر 5 فیصد اضافی ٹیکس دینے پر مجبور ہوں گے


Staff Reporter July 02, 2019
نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد اب عوام ایک رائیڈ پر 5 فیصد اضافی ٹیکس دینے پر مجبور ہوں گے (فوٹو: انٹرنیٹ)

سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی سروس سے ٹیکس وصولی کا آغاز کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق آن لائن ٹیکسی سے پانچ فیصد کی شرح سے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے عائد کردہ اس نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد اب عوام ایک رائیڈ پر 5 فیصد اضافی ٹیکس دینے پر مجبور ہوں گے۔

اسی طرح حکومت نے ویلے پارکنگ سروس اور انشورنس ایجنٹس سے بھی پانچ فیصد ٹیکس وصولی شروع کردی ہے جبکہ کرائے پر مشینری دینے والوں سے بھی ٹیکس وصولی کا نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔