تمام وزارتوں اور ڈویژن کے کنٹریکٹ ملازمین مستقل کرنیکا فیصلہ

ن لیگ دور کے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بھرتی12ہزارملازمین بھی ریگولر ہوں گے


Zafar Bhutta July 02, 2019
ن لیگ دور کے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بھرتی12ہزارملازمین بھی ریگولر ہوں گے فوٹو: فائل

KARACHI: تحریک انصاف کی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے جن وزارتوں اور ڈویژن کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ ان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے 12000سے زائد کنٹریکٹ ملازمین بھی شامل ہیں جنہیں ن لیگ کی سابقہ حکومت کے دور میں بھرتی کیا گیا تھا۔

حکومت نے کمیٹی تشکیل دے کر اسے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے لئے یونیفائیڈ پالیسی بنانیکا ٹاسک بھی دے دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں