ڈالر کی اڑان فضائی کرایوں میں بھی کئی گنا اضافہ

لاہور دبئی کرایہ 55 سے 77 ہزار، لندن کا ایک لاکھ 6 ہزار سے ایک لاکھ 34 ہزار ہو گیا

عید الاضحی سے قبل امریکا، یورپ، کینیڈا کے کرایہ میں 30 سے 40 ہزار اضافہ کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے فضائی کرایوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوگیا۔


ڈالر کی بڑھتی ہوئی اڑان کنٹرول میں نہ آسکی جب کہ مسافروں کو ڈالر مہنگا ہونے سے ائر لائنز کو ہزاروں روپے اضافی کرایہ ادا کرنا مجبوری بن گیا۔

قومی ایئر لائنز کا لاہور سے دبئی کے کرایے میں15 ہزار روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈالرز کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ائر لائنز کے ریونیو میں اضافہ ہو گیا ہے۔
Load Next Story