پلاننگ کمیشن نے تھرکول منصوبے کی مخالفت کر دی

پیداواری لاگت 1.96ملین ڈالرفی میگاواٹ، زیرزمین پانی آلودہ ہوجائے گا


Monitoring Desk August 29, 2012
پیداواری لاگت 1.96ملین ڈالرفی میگاواٹ، زیرزمین پانی آلودہ ہوجائے گا. فائل فوٹو

SOUSSE, TUNISIA: پلاننگ کمیشن نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے تھرکول منصوبے کی مخالفت کر دی ہے۔ پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ کوئلے سے گیس پیدا کر کے 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ غیر حقیقی ہے۔

ایک نجی ٹی وی نے بتایا ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی پلاننگ کمیشن کی مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق تھرکول منصوبہ بجلی پیدا کرنے کے لیے ناقابل عمل ہے کیونکہ اس سے پیدا کی جانے والی گیس کی حرارت ایک سو پچاس بی ٹی یو ہے، جو بجلی پیدا کرنے کے لیے ناکافی ہے جبکہ پیوری فیکیشن پلانٹ کی قیمت 1.35 ملین ڈالر فی میگاواٹ ہے جو مالی طور پر ممکن نہیں۔

کوئلے سے صرف گیس پیدا کرنے کے لیے اربوں روپے کے اخراجات آئیں گے۔ گیس سے بجلی کی پیداواری لاگت 1.96ملین ڈالرفی میگاواٹ ہوگی۔ ایسے منصوبے دنیا میں ابھی تک کہیں بھی کامیاب نہیں ہوئے، خدشہ ہے کہ اس منصوبے سے زیر زمین پانی آلودہ ہوجائے گا۔ 100 میگاواٹ کا پراجیکٹ لگانے کے بجائے کے بجائے 8 میگاواٹ کے منصوبے پر تجربہ کر لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں