
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کیس میں گرفتار ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیش کیا جس نے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ رانا ثنااللہ نے اس موقع پر کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
اپنی گرفتاری سیاسی انتقام ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناللہ نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی یہ خدا کا فیصلہ ہے۔ رانا ثناللہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ یہ مدینے کی ریاست ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔