میری گرفتاری ظلم ہے اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی رانا ثناللہ

اسے شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ یہ مدینہ کی ریاست ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

اسے شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ یہ مدینہ کی ریاست ہے، رہنما مسلم لیگ (ن) فوٹو:فائل

GUATEMALA CITY:
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے اپنی گرفتاری کو ظلم اور سیاسی انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات کیس میں گرفتار ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور کی عدالت میں پیش کیا جس نے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ رانا ثنااللہ نے اس موقع پر کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔


یہ بھی پڑھیں: رانا ثنااللہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اپنی گرفتاری سیاسی انتقام ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناللہ نے کہا کہ یہ ظلم ہے اور ظلم کی حکومت زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی یہ خدا کا فیصلہ ہے۔ رانا ثناللہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے شرم آنی چاہیے جو کہتا ہے کہ یہ مدینے کی ریاست ہے۔

Load Next Story