خیبر ایجنسی شدت پسندوں کے حملے میں امن لشکر کمیٹی کے 5 رضاکار جاں بحق
شدت پسند نے جھڑپوں کے دوران امن لشکر کمیٹی کے کئی رضاکاوں کو بھی اغوا کرلیا۔
باڑہ میں امن لشکر کمیٹی اورشدت پسندوں کےدرمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کمیٹی کے 5 رضاکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ کمیٹی کے کئی رضاکار کو اغوا کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں امن کمیٹی اور شدت پسندوں کےدرمیان جھڑپوں کے نتیجے میں امن لشکر کمیٹی کے 5 رضاکار جاں بحق ہوگئے، جبکہ شدت پسند نے جھڑپوں کے دوران امن لشکر کمیٹی کے کئی رضاکاوں کو بھی اغوا کرلیا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شدت پشندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب کالعدم لشکر اسلام کا کہنا ہے کہ باڑہ میں ہونے والی شدت پسندوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپ سے ان کی تنظیم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔