ساڑھے چار سال میں ثابت کردیا ہم جمہوریت چلا سکتے ہیں صدر زرداری

خواتین کوبااختیاربنانیکاپروگرام ہے،تقریب سے خطاب،وزیراعظم آزادکشمیر،منظوروسان کی صدرسے ملاقاتیں


اسلام آباد :صدر آصف علی زرداری ایوان صدر میں وسیلہ حق پروگرام کی قرعہ اندازی کررہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

PARIS: صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ جمہوریت برداشت کے بغیرنہیںچل سکتی،خودکوزمینی خدا سمجھنے والے آج پناہ ڈھونڈتے پھررہے ہیں۔ایوان صدرمیں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ حق کی قرعہ اندازی اورچیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام غربت میںکمی اورخواتین کوبااختیار بنانے کا منفرد پروگرام ہے اوربھٹوازم کے ایک فلسفے کااندازہے اس پروگرام نے ترقی کی ہے اوراب یہ سماجی تحفظ کاایک جامع نظام بنتا جارہا ہے انھوںنے کہاشفاف ،بلاامتیازاورموثرطریقہ کارکے باعث دنیابھرمیں اس پروگرام کی تعریف کی جارہی ہے۔

انھوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی مفاہمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے اوراس نے گزشتہ چاربرسوںکے دوران تحمل اوررواداری کی روایات کوفروغ دیاہے۔اس موقع پرصدرنے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین میںچیک اورڈیبٹ کارڈتقسیم کیے۔نجی ٹی وی کے مطابق صدرزرداری نے کہاکہ جمہوریت کی کامیابی کیلیے برداشت کامادہ ہوناچاہیے انھوں نے کہاکہ ہم سب کوساتھ لیکرچل رہے ہیںجوکل زمینی خدا تھے آج بے یارومددگارپھررہے ہیںاس عمل کوجمہوریت کاانتقام کہتے ہیں،بینظیربھٹوکی جب موت ہوئی توہم نے 'پاکستان کھپے' کانعرہ لگایا۔

صدرنے کہاکہ ہم نے ساڑھے چارسال میں ثابت کردیا ہے کہ ہم جمہوریت چلا بھی سکتے ہیںاوربرداشت کابھی مادہ رکھتے ہیں' جمہوریت برداشت کے بغیرنہیں چل سکتی ۔پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیںصدرزرداری سے آزادکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایوان صدرمیں ملاقات کی جس دوران آزادکشمیرمیںشدیدبارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی اورترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔اس موقع پر آزادکشمیر کے سینئر وزیرچوہدری محمد یاسین بھی موجود تھے ۔صدرزرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنماء منظوروسان اورنیدرلینڈکیلیے نامزدپاکستانی سفیر مس فوزیہ ایم ثنانے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اوران سے باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں