منشیات فروش خود کش حملہ آور سے زیادہ خطرناک ہے شہریار آفریدی

پاکستان کی منشیات کے خلاف کاروائی کا بین الاقوامی طور پر اعتراف نہیں کیا جارہا، شہریار آفریدی


ویب ڈیسک July 02, 2019
قوم کو نشے کی لعنت سے بچانے کیلئے متحد ہونا پڑے گا، شہریار آفریدی فوٹو: فائل

وزیر مملکت سرحدی امور و اینٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات فروش خود کش حملہ آور سے زیادہ خطرناک ہے۔


کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب اور اقوام متحدہ کا چارٹر انسانیت پر زور دیتا ہے بلکہ پاکستان بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ منشیات کا زہر نوجوان نسل کو تباہ کررہا ہے، دنیا کی تباہی کی بد ترین شکل منشیات ہی ہے، بدقسمتی سے اس وقت پوری دنیا کی 85فیصد منشیات ہمارے ہمسائیہ ملک افغانستان میں پیدا ہوتی ہے، پاکستان انسداد منشیات کنٹرول میں صف اول پر کھڑا ہے لیکن پاکستان کی منشیات کے خلاف کاروائی کا بین الاقوامی طور پر اعتراف نہیں کیا جارہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ منشیات فروش خود کش حملہ آور سے زیادہ خطرناک ہے ان کی وجہ سے پورا سماجی نظام تباہ ہورہا ہے، حکومت سرحد پر باڑ لگا کر ملک کو منشیات اور دہشت گردی سے پاک کررہی ہے، منشیات پھیلانے والوں کو نشان عبرت بنا دینے کا عزم ہے، پاکستان میں منشیات برآمد گی کے الزام میں پکڑے جانے والے ملزمان کو ضمانت مل جاتی ہے اس سلسلے میں سخت قانون نا گزیر ہے بلکہ قوم کو نشے کی لعنت سے بچانے کیلئے متحد ہونا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں