ڈالر کی قدر میں 2 روپے 8 پیسے کی کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے 97 پیسے کا ہوگیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 157 روپے 97 پیسے کا ہوگیا فوٹو:فائل

BENGALURU:
زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 8 پیسے کی کمی ہوگئی جس کے نتیجے میں ڈالر 157 روپے 97 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 50 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے ڈالر 159 روپے کی سطح پر آگیا۔


یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اڑان، فضائی کرایوں میں بھی کئی گنا اضافہ

ملک میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر 140 سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گیا ہے جس کے باعث قرضوں میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے اور مہنگائی بھی بڑھ گئی ہے۔ ڈالر کی قیمتیں بڑھنے سے فضائی کرائے بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔
Load Next Story