جہانگیرترین کی پریس کانفرنس پراپوزیشن کی سخت تنقید

عمران صاحب جہانگیرترین کومنع نہیں کرسکتے کیونکہ اے ٹی ایم کے ناراض ہونے کا ڈر ہوتا ہے، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک July 02, 2019
مالی اورباورچیوں سے منی لانڈرنگ کا سپریم کورٹ میں اعتراف کرنے والا سرکاری وسائل استعمال کررہا ہے، مریم اورنگیزیب: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ سے نااہل قراردیئے گئے جہانگیرترین کی وزارت اطلاعات کے دفترمیں پریس کانفرنس پراپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جہانگیرترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ جہانگیر ترین کی پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس توہینِ عدالت ہے، مالی اورباورچیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کا سپریم کورٹ میں اعتراف کرنے والا سرکاری وسائل استعمال کررہا ہے، عمران صاحب جہانگیرت رین کو منع نہیں کرسکتے کیونکہ اے ٹی ایم کے ناراض ہونے سمیت بنی گالا کے محل کا خرچہ بند ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اپنے کئیر ٹیکر کو سرکاری وسائل کا استعمال کس قانون کے مطابق کروا رہے ہیں ، ‎عمران صاحب سپریم کورٹ سے منی لانڈرنگ پرنااہل شخص آپ کی حکومت کی ترجمانی کر رہا ہے، ‎نااہل قرار پانے والا مشہورزمانہ منی لانڈرر حکومتی پالیسی بیان کررہا ہے۔ کیا یہ ہے نیا پاکستان، ‎سپریم کورٹ نے جسے جھوٹا قرار دیا، اب وہ قوم کو کیا سچ بتائے گا۔

'یہ ہے نیا پاکستان، منافقوں کا پاکستان'

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹونے بھی جہانگیرترین کی پریس کانفرنس پرردعمل میں کہا کہ سزا یافتہ نااہل نائب وزیراعظم زراعت کی پالیسی پرقوم سے خطاب کررہا ہے، یہ ہے نیا پاکستان، منافقوں کا پاکستان،ایک نہیں دوپاکستان، جھوٹے الزامات میں قید سابق صدرکے انٹرویو کوسینسرکردیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں