طالبان سے مذاکرات کے بدلے میں حکومت کیا دے رہی ہے خورشید شاہ
دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار خفیہ اداروں پر ہوگا، خورشید شاہ
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ہر گروہ کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے، مذاکرات کے بدلے میں حکومت کیا دے رہی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پہلے دیکھیں گے کہ حکومت کیا پالیسی لاتی ہے، دہشت گردی کے خلاف آپریشن اور مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار خفیہ اداروں پر ہوگا، انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ تحریک طالبان پاکستان سے بات کرنے کا ہے یہ بہت سارے گروپ ہیں اور ہر ایک گروپ کا اپنا ایجنڈا اور قبلہ ہے، خورشید کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں یہ بھی پوچھیں گے کہ طالبان سے مذاکرات کے بدلے میں حکومت کیا دے رہی ہے اور طاقت کے استعمال کے نتائج کیا ہوں گے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی پارلیمیٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ طالبان سے مذاکرات کس قیمت پر ہوں گے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تو پہلے بھی ہو رہے ہیں، نئی کارروائیاں بھی دیکھ لیں گے۔