ملک میں ہرشہری کومساوی حقوق ملنے چاہئیںالطاف حسین
میرا نظریہ رئیل اور پریکٹیکل ازم ہے،موجودہ نظام کی اصلاح کرنا چاہتا ہوں، قائدمتحدہ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ میں صدربنناچاہتاہوں نہ وزیراعظم،مجھے اپنی ذات کیلیے کچھ نہیں چاہیے،میں ملک کانظام بدلناچاہتاہوں اورملک کوبچاناچاہتاہوں۔انھوں نے یہ بات ایم کیوایم لاہور زونل آفس پرزونل کمیٹی،لاہورڈسٹرکٹ اور قصور ڈسٹرکٹ کے ذمے داروں سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی۔
الطاف حسین نے کہاکہ میری جدوجہدکامقصداپنے یااپنے اپنے خاندان کیلیے مفادات کا حصول نہیں،میںنے محروم عوام کے اجتماعی حقوق کے حصول کیلیے جدوجہدکاآغاز کیا، مجھے جدوجہدکے دوران اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے کئی بار خریدنے کی کوشش کی گئی ،مال ودولت، بنگلوں اورجائیدادوں کی پیشکشیں کی گئیں لیکن میں نے اپنے ظرف وضمیراورنظریہ کاسودانہیں کیا۔کیونکہ جواپنے نظریہ سے مخلص اورسچے ہوتے ہیںوہ اپناسودانہیں کرتے ۔
اپناسودانہ کرنے کی پاداش میں مجھے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی اور ایم کیوایم کوریاستی تشددکانشانہ بنایاگیا۔پنجاب کے سادہ لوح عوام کومجھ سے بدظن کیاگیا، انھیں مجھ سے دورکیاگیا۔اگرمیں نے اپناسوداکیاہوتاتوآج میں جلاوطنی کی کربناک زندگی نہ گزاررہا ہوتابلکہ پاکستان میں عیش وعشرت کی زندگی گزاررہاہوتا۔ انھوں نے کہاکہ مجھ پر ہرالزام لگایا گیالیکن کوئی مجھ پر کرپشن کاالزام نہیںلگاسکا،کیونکہ میرادامن کل بھی صاف تھا ، آج بھی صاف ہے ، پورے ملک میں میری کوئی جائیدادنہیں۔
الطا ف حسین نے کہاکہ میںکمیونسٹ ہوں نہ ہی سوشلسٹ،میر انظریہ ریئل ازم اورپریکٹیکل ازم ہے اور میں نظام کی اصلاح کرناچاہتاہوں۔میں ملک میں ایسانظام چاہتاہوں جس میں ہرشہری کو مساوی حق ملنے چاہئیں اس کامسلک، فقہ،مذہب یاکوئی بھی عقیدہ ہو۔کسی کے ساتھ کوئی بھی امتیازنہ ہو۔انھوں نے تمام ترمشکلات کے باوجودثابت قدمی کے ساتھ تحریک کاکام جاری رکھنے پرایم کیوایم لاہورزون سمیت پنجاب بھر کے تمام کارکنوںکوزبردست خراج تحسین پیش کیااوران کیلیے دعائیں کیں۔