لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کی مبینہ زیادتی کا شکار ملازمہ کو دارالامان بھیج دیا گیا

پولیس نے طاہر جمیل کی گرفتاری کیلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اجازت مانگ لی


ویب ڈیسک July 02, 2019
پولیس نے طاہر جمیل کی گرفتاری کیلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اجازت مانگ لی فوٹو:فائل

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی طاہر جمیل کی مبینہ زیادتی کا شکار 15 سالہ گھریلو ملازمہ کو دار الامان بھیج دیا۔

فیصل آباد کی عدالت میں لیگی ایم پی اے میاں طاہر جمیل کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال تارڑ نے متاثرہ لڑکی کی حوالگی کیلئے اس کے والد کی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے متاثرہ لڑکی کو اس کے بیان پر دار الامان بھجوا دیا۔ متاثرہ لڑکی کے والد ریاض مسیح نے اس کی حوالگی کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ ادھر ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا ہے کہ طاہر جمیل کی گرفتاری کیلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے اجازت مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کے حلقہ پی پی 112 سے منتخب مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی طاہر جمیل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف کم سن ملازمہ سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ متاثرہ ملازمہ کی بہن نے الزام لگایا ہے کہ طاہر جمیل صلح کیلیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں