کراچیڈسکوموڑپر5 افراد کی ہلاکت میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم مرتضیٰ 20افرادکے قتل میںملوث ہے،تعلق ایک مذہبی جماعت کی طلباتنظیم سے ہے


Staff Reporter August 29, 2012
ملزم مرتضیٰ 20افرادکے قتل میںملوث ہے،تعلق ایک مذہبی جماعت کی طلباتنظیم سے ہے. فوٹو: فائل

پولیس نے نارتھ کراچی ڈسکو موڑپرفائرنگ سے5افرادکی ہلاکت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،شہرکے مختلف علاقوںمیں پولیس مقابلوں اور چھاپوں میں منشیات فروشوں اوربھتہ خوروں سمیت 29ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پرنارتھ کراچی میں محمدشاہ قبرستان سے ایک ملزم کوگرفتار کیا،ایس پی انویسٹی گیشن نعمان صدیقی کے مطابق ملزم مرتضیٰ علی عرف ساجدنارتھ کراچی ڈسکوموڑپر 5افراد،نارتھ کراچی سیکٹرفائیو سی فورمیں2افراد ،نیو کراچی صنعتی ایریامیں ایک اور تیموریہ کے علاقے میں ایک قتل کی واردات سمیت20افرادکے قتل میں ملوث ہے،ملزم کاتعلق ایک مذہبی جماعت کی طلباتنظیم سے ہے جوکہ مخالفین کو قتل کیاکرتاتھا،ملزم نے ابتدائی تفتیش میں20افرادکے قتل کااعتراف کیاہے۔

علاوہ ازیں سائٹ بی پولیس نے پیراور منگل کی درمیانی شب سائٹ ایریامیں دھاگے سے بھراکنٹین لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی،ایس ایچ اونواز گوندل نے ایکسپریس کوبتایا کہ 5ملزمان کنٹینرچھین کرفرارہورہے تھے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس نے تعاقب کیااورملزمان کوگرفتارکرلیا،پولیس نے ملزمان کے نام ظاہرنہیںکیے، ایس ایچ او کاکہناہے کہ ان کے گروہ کے دیگرکارندوںکوبھی جلدگرفتارکرلیاجائے گا،ملزمان کے 2 ساتھی موٹر سائیکل پرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دریں اثنامومن آباد پولیس نے فقیرکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 5منشیات فروشوں ساجد ، وحید ، فیصل ، رمضان اور عارف کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے4کلوچرس اور5ٹی ٹی پستول برآمدکرلیے،ایس ایچ اوکے مطابق ملزمان کاتعلق عاشق بھولو اور سعید کاجل گروپ سے ہے،ملزمان قتل ، اقدام قتل،منشیات فروشی اوربھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھے۔ ایس پی شارع فیصل لطیف صدیقی نے پریس کانفرنس کے دوران13ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا۔

شاہ فیصل کالونی سے نعیم عرف چیتا آصف عرف اچھو،کاشف عرف کاشی اورنقاش کو گرفتار کیا ، الفلاح سے یوسف بلوچ ،نویدبلوچ اورشاہ رخ،سعود آباد سے فیروز،مبین اختراور محمد ارشدکوگرفتار کیاگیا، گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔دریں اثنالیاقت آبادمیں رینجرزنے آپریشن کرکے ٹارگٹ کلنگ کی متعددوارداتوں میں مطلوب ٹارگٹ کلر عارف عرف مانی کوحراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا،ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر رینجرز کے لیاقت آباد کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں ٹارگٹ کلر عارف عرف مانی پکڑاگیاجسے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا،عارف ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

ادھرایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں واقع مچھرکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رکن اسلام الدین برکی عرف کاناکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک کلاشن کوف،ایک ٹی ٹی پستول، ایک دستی بم اور متعدد رائونڈ برآمد کرلیے۔چوہدری اسلم نے ایکسپریس کو بتایا کہ ایک تاجر نے ڈی آئی جی سی آئی ڈی کو درخواست دی تھی کہ اس سے ایک ملزم نے 5لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے جس کے بعد کیس کی تفتیش ان کے سپردکردی گئی جس پرمخبروں کا جال بچھایاگیااورملزم کو رقم لینے کے لیے بلایاگیا۔

گزشتہ روز ملزم جیسے ہی بھتے کی رقم وصول کرنے آیا تو سی آئی ڈی کی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔چوہدری اسلم نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیاہے کہ وہ تحریک طالبان کی مالی معاونت کی غرض سے شہرکے مختلف تاجروں سے بھتہ وصول کرتاتھا،ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے ملزم اسلام الدین کی گرفتاری کواہم کامیابی قراردیا ہے ، ان کا کہناہے کہ وہ جلد ہی تحریک طالبان کے دیگر کارکنوںکو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں