شام پرامریکی حملے سے دہشت گردی کا نہ تھمنے والا طوفان برپا ہوگا روسی وزیرخارجہ

امریکا ایسے وقت حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جب شامی حکومت مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، روسی وزیرخارجہ


AFP September 09, 2013
شامی ہم منصب نے یقین دلایا ہے کہ وہ اب بھی امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں، روسی وزیرخارجہ فوٹو:فائل رائٹرز

روس نے متنبہ کیا ہے کہ شام پر امریکی حملے سے دہشت گردی کا طوفان برپا ہوگا جس سے نہ صرف شام بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی متاثرہوں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لیوروو نے اپنے شامی ہم منصب ولید المعلم سے ملاقات کے بعد کہا کہ امریکا کی جانب سے ایسے وقت حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جب شامی حکومت مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، امریکی حملے سے دہشت گردی کا ایسا طوفان برپا ہوگا جو کہ شام اور اس کے ہمسایہ ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ انہوں نے کہا کہ شامی ہم منصب نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ اب بھی امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر شامی وزیر خارجہ نے شام کی حمایت پر روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنیوا امن کانفرنس ميں بغیر شرائط کے شرکت پرآمادہ ہیں، ہم امن کی بحالی کے لیے ملک کے اندر بھی موجود تمام جماعتوں سے مذاکرات پر آمادہ ہیں تاہم امریکی حملے کی صورت میں ہمارا نقطہ نظر تبدیل ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں