بالی ووڈ کسی بھی لحاظ سے محفوظ جگہ نہیں کنگنا رناوت

یہ صرف میرا مسئلہ نہیں بلکہ فلم انڈسٹری میں موجود ہر شخص اپنے لحاظ سے عدم تحفظ کا شکار ہے، بالی ووڈ اداکارہ


IANS September 09, 2013
میں یہ نہیں کہتی میں جہاں ہوں وہاں نہیں ہونا چاہتی تھی مگر بالی ووڈ محفوظ جگہ نہیں ہے، کنگنا رناوت۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری "بالی ووڈ" کسی بھی لحاظ سے محفوظ جگہ نہیں ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ وہ نہیں کہتی کہ آج جس مقام پر میں ہوں مجھے اس مقام پر نہیں ہونا چاہئے تھا لیکن ہاں میں یہ بات ضرورکہوں کہ بالی ووڈ کسی کے لئے بھی محفوظ جگہ نہیں، کنگنا کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کبھی آپ کو روزانہ کام کے لیے فون کالز آتی اور کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے کہ 6، 6 مہینے تک آپ کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا اوربھی بہت ساری باتیں جو بغیر اظہار کے بھی لوگوں کو معلوم ہے۔ ا انہوں نے کہا کہ یہ صرف ان کا مسئلہ نہیں بلکہ فلم انڈسٹری میں موجود ہر شخص اپنے لحاظ سے عدم تحفظ کا شکار ہے۔

کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ممبئی میں کافی عرصہ اکیلے اپنی فیملی کے بغیر گزارہ ہے تاہم اب میرے پاس میری بہن آگئی ہے اوراب وہی میرے تمام انڈسٹری کے امور دیکھتی ہے جب کہ میں صرف اداکاری پر توجہ دیتی ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں آپ کسی بھی وقت خود کو غیرمحفوظ سمجھ سکتے ہیں اور ایسے وقت میں آپ کے پاس کسی اپنے کا ہونا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں