پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

قطر میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں اسجد اقبال اور محمد بلال نے سابق عالمی چیمپئین پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت کو ہرایا


قطر میں منعقدہ ایونٹ کے فائنل میں اسجد اقبال اور محمد بلال نے سابق عالمی چیمپئین پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت کو ہرایا (فوٹو: سوشل میڈیا)

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ 2019ء کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق پاکستان نے 'ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ' کے بعد اب قطر کے شہر دوحا میں منعقدہ 'عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپئن شپ 2019ء' میں بھی بھارت کو شکست دے دی، فائنل میں اسجد اقبال اور محمد بلال پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے 5 فریمز کے مقابلے میں 1-3 سے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔



پاکستان نے پہلے دو فریمز جیتے جب کہ تیسرے فریم میں سابق عالمی چیمپئین پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت پر مشتمل بھارتی سائیڈ نے کامیابی پائی تاہم پاکستان نے چوتھے فریم میں فتح اپنے نام کر کے وننگ ٹرافی پرقبضہ جمالیا۔



یہ پڑھیں: دوحہ: پاکستان نے بھارت کو ہراکر ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئن شپ جیت لی

قبل ازیں دوحا ہی میں منعقدہ اے سی بی ایس 6 ریڈ اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل حاصل کیا تھا، فائنل میں ایران کے عامر سرکوش نے بابر مسیح کو 4-7 سے مات دی جبکہ سیمی فائنل میں عامرسرکوش نے اسجد اقبال کو 2-6 سے قابو کیا۔

ایشین اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کو دو برانز میڈلز ملے، سیمی فائنل میں اسجد اقبال سابق عالمی چیمپئین بھارت کے پنکج ایڈوانی اور بابر مسیح تھائی لینڈ کے تھان وا ٹ تیرا پونگ پائبون سے ہار بیٹھے تھے، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر اے سی بی ایس ایشین اسنوکر ٹیم چیمپئین شپ جیتی۔
فائنل میں بابر مسیح اور ذوالفقار اے قادر پر مشتمل پاکستان 2 ٹیم نے بھارت 1 ٹیم کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت کو 2-3 سے قابو کرکے گولڈ میڈل اور وننگ ٹرافی پر قبضہ جمایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔