ممنون حسین نے ملک کے 12ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایوان صدر میں نو منتخب صدر سے حلف لیا۔


ویب ڈیسک September 09, 2013
فوٹو: ایکسپریس/اسکرین شاٹ

لاہور: پاکستان کے نو منتخب صدر ممنون حسین نے ایوانِ صدر میں پاکستان کے 12 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چوہدری نے نو منتخب صدر سے حلف لیا۔ تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم نواز شریف، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی کابینہ ، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |