داؤد ابراہیم کی گرفتاری کیلئے بھارت کا امریکا کو پاکستان میں مشترکہ کارروائی کا مشورہ

اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے پاکستان میں بھارت امریکا مشترکہ کارروائی سے اتفاق کیا ہے، بھارتی وزیرداخلہ


ویب ڈیسک September 09, 2013
کہ بھارت کا دعوی ہے کہ اسے انتہائی مطلوب داؤد ابراہیم پاکستان میں رہائش پزیر ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارت نے اپنے انتہائی مطلوب شہری داؤد ابراہیم کی گرفتاری کے لئے امریکا کے ساتھ مل کر پاکستان میں مشترکہ خفیہ کارروائی کی سازش تیار کر لی ہے۔

بھارتی وزیرداخلہ نے ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بھارت نے کچھ مطلوب افراد کو گرفتار اور کچھ کو بارڈر پر ہلاک کیا ہے تاہم جہاں تک داؤد ابراہیم کا سوال ہے ہم اس معاملے پر امریکی ادارے ایف بی آئی سے مکمل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے داؤد ابراہیم کی گرفتار کے لیے امریکا کو پاکستان میں ایک مشترکہ کارروائی کا بھی مشورہ دیا ہے اور اس سے امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے بھی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کا دعویٰ ہے کہ اسے انتہائی مطلوب داؤد ابراہیم پاکستان میں رہائش پزیر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |