چین میں اسکول کے باہر دھماکے میں 2 افراد ہلاک 44 زخمی

دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے


AFP September 09, 2013
دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

چین کے شہر گوئلن میں اسکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں۔

چین کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب میں واقع شہر گوئلن میں اسکول کے باہر دھماکا اس وقت ہوا جب ایک موٹر سائیکل سوار اسکول کے سامنے سے گزرا، پہلے موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی اور پھر موٹرسائیکل ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے کی وجوہات کے بارے میں ابھی تک کچھ واضح نہیں ہو سکا،دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 44 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں