لاہورہائیكورٹ کا بلدیاتی انتخابات كرانے كی درخواست پر حكومت پنجاب كو جواب داخل كرنے كا آخری موقع

بلدیاتی انتخابات نہ كرا كے حكومت آئین سے انحراف كر رہی ہے، درخواست گزار


APP September 09, 2013
بروقت بلدیاتی انتخابات نہ كرانے سے شہریوں كے مسائل میں اضافہ ہوا ہے، درخواست گزار فوٹو: فائل

لاہور ہائیكورٹ كے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے صوبے میں جلد بلدیاتی انتخابات كرانے كے لئے درخواست پر حكومت پنجاب كو جواب داخل كرنے كا آخری موقع دے دیا۔

دوران سماعت درخواست گزار كے وكیل نے عدالت كو بتایا كہ بلدیاتی انتخابات نہ كرا كے حكومت آئین سے انحراف كر رہی ہے اور بروقت بلدیاتی انتخابات نہ كرانے سے شہریوں كے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا كی كہ عدالت حكومت اور الیكشن كمیشن كو جلد انتخابات كرانے كی ہدایت كرئے۔

اس موقع پر سركاری وكیل نے جواب داخل كرنے كیلئے مزید مہلت كی استدعا كی۔جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی كرتے ہوئے كہا كہ اگرآئندہ سماعت پر حكومتی جواب داخل نہ كرایا گیا تو عدالت بلدیاتی انتخابات كرانے كے حوالے سے اپنا حكم سنائے گی۔عدالت نے كیس كی مزید سماعت 25 ستمبر تك ملتوی كر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں