اسکارلیٹ جانسن اور ’’منگنی کی انگوٹھی‘‘

منگنی کی قیمتی انگوٹھیاں: ہالی وڈ کی خوش نصیب اداکارائیں


ثمرین رزاق September 10, 2013
منگنی کی قیمتی انگوٹھیاں: ہالی وڈ کی خوش نصیب اداکارائیں۔ فوٹو : فائل

ہالی وڈ اداکارائیں ہمیشہ ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے میں سرکرداں رہتی ہیں۔

سینڈل سے لے کر پر تعیش رہائش گاہوں یا گاڑیوں تک پانی کی طرح پیسہ بہانا ان سیلے بریٹیز کے لیے معمولی بات ہے۔ تاہم ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور خواتین شخصیات میں دوسروں کو مرعوب کرنے والی اشیاء میں منگنی یا شادی کے موقع پر ملنے والی بیش قیمیت انگوٹھیاں بھی شامل ہیں۔ اور حال ہی میں ہالی وڈ اداکارہ اسکارلیٹ جا نسن کو منگیتر کی جانب سے ملنے والی منہگی انگوٹھی ہالی وڈ سے وابستہ خواتین میں موضوع بحث بن گئی ہے۔

اٹلی میں ہونے والے وینس فلم فیسٹیول میں اپنی نئی سائنس فکشن فلم ''انڈر دی اسکن''کی پروموشن میں مصروف اسکارلیٹ کی توجہ فلم سے زیادہ بیش قیمت''آرٹ ڈیکو'' اسٹائل ہیرے کے انگوٹھی پر تھی۔ جو انہیں فرانسیسی صحافی Romain Dauriac نے منگنی کے موقع پر پہنائی تھی۔ Romain Dauriac کے قانونی مشیر Marcel Pariseau نے منگنی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک شادی کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی اور دونوں اس رشتے سے بہت خوش ہیں لیکن اسکارلیٹ کو منگنی سے زیادہ خوشی رومین کی طرف سے ملنے والی قیمتی انگوٹھی کی ہے۔

ہالی وڈ میں اسکارلیٹ سے قبل کئی خواتین سیلے بریٹیز منگنی کے ذریعے بیش قیمت انگوٹھیوں کی مالک بن چکی ہیں۔ درج ذیل مضمون میں ہالی وڈ سے وابستہ چند مشہور شخصیات اور ان کی لاکھوں ڈالر مالیت کی قیمتی ''انگوٹھیوں'' کا ذکر کیا گیا ہے۔

اینجلینا جولی
اداکار بریڈ پٹ نے اداکارہ اینجلینا جولی کوشادی کی پیش کش کرتے ہوئے مشہور صراف ''رابرٹ پروکوپ'' کی ڈیزائن کردہ 16قیراط ایمرالڈ کٹ ہیرے کی انگوٹھی پیش کی تھی۔ بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کے مشورے سے ڈیزائن کی گئی اس انگوٹھی کی مالیت ڈھائی لاکھ ڈالر تھی۔

جینیفر لوپیز
اداکار بین ایفلیک نے امریکی گلوکارہ جینفر لوپیز سے منگنی کے موقع پر انہیں چھ قیراط کے گلابی ہیرے سے مزین مشہور امریکی جیولر''ہیری ونسٹن'' کی انگوٹھی پہنائی تھی۔ اس انگوٹھی کو 2002 کی مہنگی انگوٹھیوں میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔



کم کرادیشین
امریکی ٹی وی کی مشہور شخصیت، فیشن ڈیزائنر اور اداکارہ کم کرادیشین کو باسکٹ بال کے کھلاڑی''کرس ہیمفریز'' نے منگنی کے موقع پرلاکھوں ڈالر مالیت کی 20 اعشاریہ 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی دی تھی۔ محض 72 دن قائم رہنے والی اس شادی کے لیے کرس کی جانب سے دی گئی انگوٹھی کی قیمت اس کے بیورلے ہلز میں واقع گھر کی قیمت سے تقریباً نصف تھی۔

برٹنی اسپیئرز
مشہور گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو منگنی کے موقع پر چالیس سالہ بزنس مین ''Jason Trawick'' نے مشہورجیولر''نیل لین'' کی ساڑھے تین قیراط ہیرے سے مزین انگوٹھی پہنائی تھی۔ اس انگوٹھی کی مالیت دو لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

جینیفر اینسٹن
اداکار جسٹن تھیوریکس نے اداکارہ جینیفر اینسٹن سے منگنی کے موقع پر انہیں 5 لاکھ ڈالر مالیت کی بیش قیمت انگوٹھی پہنائی تھی۔

جینیفر گارنر
امریکی اداکارہ اور پروڈیوسر جینیفر گارنر کو ساتھی اداکاراور شوہر(سابقہ) بین ایفلیک نے منگنی کے موقع پر سیلے بریٹیز کے پسندیدہ جیولر ''ہیری ونسٹن'' کی ساڑھے چار قیراط (نوسوگرام) ہیرے سے سجی انگوٹھی پیش کی تھی۔

کیٹ ہڈسن
اداکارہ کیٹ ہڈ سن کے دوسرے شوہر ماتھیو بیلامے نے منگنی کے موقع پر کیٹ کو دو لاکھ ڈالر مالیت کی ایمرالڈ کٹ نو قیراط کے ہیرے سے سجی پلاٹینیم کی انگوٹھی دی تھی۔

ماریہ کیرے
امریکی گلوکارہ اورٹی وی شو''امریکن آئڈل'' کی جج ماریہ کیرے کو اداکار نک کینن نے ماریہ سے منگنی کے موقع پر 17 قیراط کے گلابی ہیرے سے مزین بیش قیمت انگوٹھی پہنائی تھی۔

ہیلری ڈف
ہیلری ڈف کا شمار نہ صرف ہالی وڈ کی بہترین اداکاراؤں بلکہ کامیاب بزنس وومین میں بھی ہوتا ہے۔ اور ہاکی کے سابق کھلاڑی مائیک کومرے نے ہیلری کو شادی کی پیش کش کرتے وقت دس لاکھ ڈالر مالیت کی 14قیراط ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں