پاکستانی سیاست کے خدوخال میں تبدیلی کاامکان نہیںوال اسٹریٹ

موجودہ انتظامی ڈھانچے میں وزیراعظم کی زیادہ اہمیت نہیں صدر زرداری اہم فیصلے کرتے ہیں


Express Desk August 29, 2012
موجودہ انتظامی ڈھانچے میں وزیراعظم کی زیادہ اہمیت نہیں صدر زرداری اہم فیصلے کرتے ہیں

ISLAMABAD: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے پاکستانی سپریم کورٹ کی طرف سے صدر زرداری کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات دوبارہ کھولنے کے لیے سوئس حکام کو خط لکھنے سے متعلق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو مزید22 دن کی مہلت پراپنی رپورٹ میں کہاکہ پیپلز پارٹی کی سپریم کورٹ کے ساتھ نہ ختم ہونے والی محاذ آرائی جاری ہے۔

وزیراعظم نے کیس کی تیاری کے لیے مزید مہلت مانگی ہے اگر وزیراعظم قصوروار پائے گئے تو انھیں عہدے سے فارغ کردیا جائے گا جس پرانھیں جیل کاسامنا اور جرمانہ بھی ہوسکتا ہے یہ صورت حال ڈرامائی تو دکھائی دیتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی سیاست کے خدوخال میں تبدیلی کاکوئی امکان نہیں، پاکستان میں موجودہ انتظامی ڈھانچے میں وزیراعظم کی زیادہ اہمیت نہیں جیسا کہ توقع کی جاتی ہے صدر آصف علی زرداری اہم فیصلے کرتے ہیں، حکومت عدالتی کارروائی کو مارچ تک کھینچنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ پارٹی اس سال کے اختتام سے قبل انتخابات کا اعلان کرسکتی ہے، راجا پرویز اشرف آصف علی زرداری کے وفادار کے طور پر دیکھے جاتے ہیں اور ان کی طرف سے عدالتی حکم پر عمل کرنے کا امکان نظر نہیں آتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں