ایمنسٹی اسکیم کا آخری دن رات 12 بجے کے بعد کارروائی شروع کردی جائے گی
حکومت کی جانب سے 31 جون کو ایمسنٹی اسکیم کی مدت ختم ہونے پر مزید 3 دن کی توسیع کی گئی تھی
ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری دن ہے اور رات 12 بجے کے بعد بے نامی داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے 31 جون کو ایمسنٹی اسکیم کی مدت ختم ہونے پر مزید 3 دن کی توسیع کی گئی تھی تاہم ایمنسٹی اسکیم کا آج آخری دن ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم کا آج آخری دن ہے، تمام ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، رات 12 بجے کے بعد سے بے نامی داروں کے خلاف کارروائی شروع کردی جائے گی۔
زرائع ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد 93ہزارسے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ایف بی آر کو ایمنسٹی سے مجموعی طور پر45 ارب روپے کا عبوری اضافی ریونیو حاصل ہوا، ایمنسٹی اسکیم میں دولت اور اثاثے ظاہر کرنے کے ساتھ ٹیکس جمع کروانا لازمی نہیں ہے، اثاثے ظاہر کرکے پورے سال کے دوران ٹیکس جمع کروایا جاسکتا ہے۔