KBC سیزن 7 انعامی رقم 7 کروڑ کردی گئی
بھارت کا سب سے کامیاب کوئز شو نئی تبدیلیوں کے ساتھ آن ایئر ہوگیا
سونی ٹی وی سے نشر ہونے والے بھارت کے سب سے بڑے کوئز شو ''کون بنے گا کروڑ پتی'' میں انعامی رقم پانچ کروڑ سے بڑھا کر سات کروڑ روپے کردی گئی ہے۔
چھ ستمبر سے شروع ہونے والے''کون بنے گا کروڑ پتی'' کے نئے سیزن میں انعامی رقم کے علاوہ ایک لائف لائن''پاور پپلو'' بھی بڑھائی گئی ہے۔ جو کسی بھی استعمال کی گئی لائف لائن کو دوبارہ بحال کرنے میں مدد دے گی۔ جب کہ سیزن 7 میں ہاٹ سیٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار مزید چیلنجنگ ہوگیا ہے۔ شو کے اس راؤنڈ کو کچھ تبدیلیوں کے بعد ''بیسٹ آؤٹ آف تھری'' کا نام دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان ممبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ''بگ سینرجی میڈیا لمیٹڈ'' کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین سدہارتھ باسو نے کیا اس موقع پر پروگرام کے ستر سالہ میزبان اور لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن بھی موجود تھے۔
اس موقع پر امیتابھ بچن نے میڈیا کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ''کون بنے گا کروڑ پتی'' کی میزبانی میرے لیے بہت اعصاب شکن ہوتی ہے اور بعض دفعہ میں کنفیوز بھی ہوجاتا ہے۔ لیجنڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ ''پریس کانفرنس ہو یا کام بعض مرتبہ میں بھی نروس ہوجا تا ہوں اور میں اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں کہ اگر آپ پروفیشنل ہیں تو نروس نہیں ہوں گے۔''
سدہارتھ باسو نے میڈیا کو بتایا کہ ''کون بنے گا کروڑپتی'' کے سیٹ کو گوری گاؤں کی فلم سٹی سے ممبئی کے علاقے اندھیری میں موجود یش راج فلمز کے اسٹوڈیو میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کیوں کہ فلم سٹی میں بارش کے موسم میں شوٹنگ کرنا بہت مشکل ہوجاتا تھا لیکن یش راج فلمز کے اسٹوڈیو کا انفرا اسٹرکچر اس سے اچھا ہے۔
یاد رہے کہ برطانوی کوئز شو''ہو وانٹ ٹو بی اے میلنیئر''کی طرز پر بھارتی ٹی وی ''سونی انٹر ٹینمنٹ'' نے2000 میں ''کون بنے گا کروڑ پتی'' پیش کیا تھا اس شو کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ لیجنڈ اداکار''امیتابھ بچن''پہلی بار اس شو کے ذریعے چھوٹی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے تھے۔ ابتدائی طور پر اس شو میں انعامی رقم ایک کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔ تاہم ایک سال بعد اسے بڑھا کر دو کروڑ اور چوتھے سیزن میں بڑھا کر پانچ کروڑ کردیا گیا تھا۔ جب کہ سیزن فور میں سوالات کی تعداد بھی پندرہ سے کم کر کے تیرہ کردی گئی تھی۔ 2000 میں شروع ہونے والے اس شو کے اب تک چھ سیزن مکمل ہوچکے ہیں جن میں پانچ سیزن کی میزبانی امیتابھ بچن جب کہ ایک سیزن کے میزبان بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان رہ چکے ہیں۔