گلوکارعلی نورجگرکی بیماری میں مبتلا اسپتال میں داخل

موسیقار علی نورکی طبیعت خرابی کی خبرسن کر پوری شوبز انڈسٹری غم سے نڈھال ہے


ویب ڈیسک July 03, 2019
موسیقار علی نور کی طبیعت خرابی کی خبرسن کر پوری شوبز انڈسٹری غم سے نڈھال ہے فوٹوفائل

پاکستانی موسیقاراورراک بینڈ نوری کے مرکزی گلوکارعلی نور جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں ان کے گھروالوں نے مداحوں سے دعا کی درخواست کی ہے۔

گزشتہ رات علی نورکے کزن اور موسیقار راکے جمیل نے فیس بک پر مداحوں کو علی نورکی صحت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ علی نور جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں جب کہ علی نور کے انکل اعظم جمیل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ علی نور کا 48 گھنٹوں میں جگرٹرانسپلانٹ ہونا ضروری ہے، سب سے گزارش ہے کہ ان کے لیے دعا کریں۔

تاہم علی نورکے بھائی علی حمزہ نے ان کی بیماری سے متعلق پھیلنے والی کنفیوژن کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، علی نور بہت جلد اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے، وہ ہیپاٹائٹس اے بیماری میں مبتلا ہیں جس میں جگر متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے لیکن انہیں بہترین علاج مہیا کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب موسیقار علی نور کی طبیعت خرابی کی خبرسن کر پوری شوبزانڈسٹری غم سے نڈھال ہے۔ احمد علی بٹ، وینا ملک اور ہارون رشید سمیت متعدد فنکاروں نے ان کی صحت یابی کی دعا کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں