احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں نیب کے سامنے پیش

احسن اقبال نے اسپورٹس سٹی منصوبے کی تحقیقات میں نیب کو بیان قلمبند کرادیا۔


ویب ڈیسک July 03, 2019
احسن اقبال نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ نارووال میں شروع کیا، نیب فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن تحقیقات میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے۔

احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پر نیب کو بیان قلمبند کرادیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نارووال اسپورٹس سٹی کرپشن کیس میں احسن اقبال نیب طلب

احسن اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خلاف قانون 3 ارب روپے کا منصوبہ اپنے حلقے نارووال میں شروع کیا اور اربوں روپے کا اسپورٹس سٹی تعمیر کرکے قومی خزانے کونقصان پہنچایا۔ اس سٹی کی تعمیر میں پاکستان اسپورٹس بورڈ پر بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام ہے۔

نیب پیشی پر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے ملک کی ترقی میں حصہ ڈالا وہ مجرم ہے، جس نے کچھ نہیں کیا اور ملک اجاڑ کربیٹھا ہے وہ حکمران ہے، اگر کسی نے توانائی کے اور ترقیاتی منصوبے بنائے تو وہ انکی سزا کاٹ رہا ہے، ہمیں پاکستان میں ترقی کے منصوبے بنانے کی سزا مل رہی ہے، بد قسمتی سے رسم چل پڑی ہے کہ ہر سیاستدان کو گندا کرو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں