نواز شریف اداروں کے درمیان ٹکراؤ چاہتے ہیں شرجیل میمن

پاکستان میں کرپشن کی بنیاد نواز شریف نے رکھی، ان کیخلاف مقدمات کی سماعت کی جائے


Staff Reporter August 29, 2012
پاکستان میں کرپشن کی بنیاد نواز شریف نے رکھی، ان کیخلاف مقدمات کی سماعت کی جائے۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں، کبھی عدلیہ پر حملے کرتے ہیں تو کبھی عدلیہ کے تحفظ کے لیے خود ساختہ ٹھیکیدار بننے کی کوشش کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی ناکارہ پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب حکومت میں کرپشن 90 فیصد تک بڑھ چکی ہے جو کہ کرپشن کا عروج ہے اور اب نواز شریف قوم کے لیے مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ان کی گردن میں ابھی تک سریا موجود ہے، وہ اداروں کے مابین ٹکرائو چاہتے ہیں۔ انھیں چاہیے کہ اس طرح کی منفی محاذ آرائی ترک کریں۔

انھوں نے کہا کہ فوری طور پر نواز شریف پر قائم کرپشن کے مقدمات کی سماعت کی جائے اور نواز شریف اپنے بیٹوں سے کہیں کہ کرپشن کے ذریعے بنایا ہوا غیر ملکی پیسہ فوری طور پر پاکستان لائیں۔ پاکستان میں کرپشن کی بنیاد شریف خاندان نے ڈالی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں