رینٹل پاور ریفرنس عدالت نے راجا پرویز اشرف اوردیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی

سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے صحت جرم سے انکار کردیا۔


ویب ڈیسک July 03, 2019
سابق وزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس میں راجا پرویز اشرف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کی سماعت کی جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو 7 اگست کو دوبارہ طلب کرلیا۔

احتساب عدالت میں راجا پرویز اشرف پر ریشماں اور گلف پاور پروجکیٹ میں براہ راست فرد جرم عائد کر دی گئی تاہم سابق وزیراعظم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

واضح رہے پچھلی سماعت میں راجا پرویز اشرف پر نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں