حکومت سے ٹی وی پر تقریر کروانی تو کروا لیں کام نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ

کوئی بیوروکریٹ ڈر کی وجہ سے ٹھیک کام بھی کرنے کیلیے تیار نہیں، جسٹس محسن کیانی


ویب ڈیسک July 03, 2019
کوئی بیوروکریٹ ڈر کی وجہ سے ٹھیک کام بھی کرنے کیلیے تیار نہیں، جسٹس محسن کیانی

جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ حکومت سے ٹی وی پر تقریر کروانی تو کروا لیں کام نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ملازمت اپ گریڈ یشن کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بیوروکریٹ ڈر کی وجہ سے ٹھیک کام بھی کرنے کے لیے تیار نہیں، پبلک سرونٹس کو پتہ ہے وہ پانچ سال بعد نیب کے کیس بھگت رہا ہوگا، پچھلے 5 سال والے پبلک سرونٹ اب کیس بھگت رہے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی اگر کوئی بیوروکریٹ 100 آرڈر کرتے ہوں گے تو کچھ غلط بھی ہوسکتا ہے، صحیح کام میں بھی غلطی ہوجاتی ہے کوئی پبلک سرونٹ غلطی کرنا نہیں چاہتا، ایڈمنسٹریٹو کام مختلف اور نیب کرپشن مختلف لیکن ہم نے دونوں ملا دئیے، ہم نے ایڈمنسٹریٹو آرڈرز بھی نیب کے دائر کار میں دے دئیے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ نائب قاصد کا کیس بھی نیب کے پاس اور ڈی جی کا کیس بھی نیب کے پاس ہے، اس طرح کیسے کام آگے بڑھے گا، عدالت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ملازم کے ریگولرائزیشن کیس کی رپورٹ طلب کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں