چینی قونصل خانے پر حملے کا مرکزی ملزم راشد بروہی گرفتار
ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا ہے
چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی ملزم کو خلیجی ریاست سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی ملزم راشد بروہی کو خلیجی ریاست سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے۔ راشد بروہی چینی قونصل خانے پر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا اور حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں۔
راشد بروہی کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، حملے سے قبل راشد بروہی کو 9 لاکھ روپے فراہم کیے گئے، حملے کے بعد راشد بروہی بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کلفٹن میں پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصو بہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جب کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 اہل کار اور 2 شہری بھی شہید ہوگئے تھے۔