چنیوٹ لاہور روڈ پر ٹرک اور وین میں تصادم 13 افراد جاں بحق 3 زخمی

حادثے میں بچی اور خاتون معجزانہ طور پر بچ گئے۔


ویب ڈیسک September 09, 2013
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: لاہور روڈ پر وین اور ٹرک کے تصادم کے بعد وین كا سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس كے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسكیو ذرائع كے مطابق چنیوٹ كے علاقے طاہر آباد كے قریب لاہور روڈ پر ٹرک اور اسلام آباد سے آنے والی مسافر وین آپس میں ٹكرا گئیں جس کے باعث مسافر وین كا سلنڈر پھٹ گیا اور آگ لگنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو وین کاٹ کر باہر نکالا گیا تاہم حادثے میں ایک بچی اور خاتون معجزانہ طور پر بچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں كو اسپتال منتقل كردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں