ایشیائی بینک پاورڈسٹری بیوشن سسٹم کیلیے245 کروڑڈالر قرض دیگا

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن اورکنٹری ڈائریکٹراے ڈی بی نے معاہدے پردستخط کردیے


Numainda Express September 10, 2013
معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی نے اور اے ڈی بی کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر وارنر ای لیپچ نے دستخط کیے۔ فوٹو : اے پی پی

HYDERABAD: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے پاکستان کو قرضہ ملنے کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی روکی گئی امداد اورقرضوں کی ادائیگی بحال کردی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 24.5 کروڑڈالر قرضے کا معاہدہ طے پاگیا ہے، معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نرگس سیٹھی نے اور اے ڈی بی کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر وارنر ای لیپچ نے دستخط کیے، معاہدے کے تحت قرضہ پاکستان میں پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم بہتر کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قرضہ پاکستان کے لیے منظورہ شدہ 2.9 ارب روپے کے 10سالہ ملٹی فنڈ فسیلٹی پروگرام 2008-17 کے تحت دیا جارہا ہے۔



اس سے پہلے 49کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی 2 اقساط دی جا چکی ہیں جس میں 24کروڑ 20لاکھ ڈالر کی پہلی قسط 13 جنوری 2009 اور 24 کروڑڈالر سے زائد کی دوسری قسط جنوری2011 میں جاری کی گئی تھی۔ اعلامیے کے مطابق معاہدے کے تحت پاور ڈسٹری بیوشن انہانسمنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ساڑھے 24کروڑ ڈالر کی تیسری قسط پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی بہتری کے لیے خرچ کی جائے گی، اس منصوبے کے تحت پاکستان میں 1881 میگا وولٹ امپیئرز کے ٹرانسفارمرز لگائے جائیں گے، 791کلومیٹر لمبی نئی ٹرانسمشن لائن بچھائی جائے گی اور 399کلو میٹر کی موجودہ ٹرانسمشن لائنوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |